ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کا پی ایچ سے کنزر کا چانک معائنہ

0
0

4ڈاکٹروں سمیت 8ملازمین کو فوری طور معطل کرنے کی سفارش
کے این ایس
سرینگر؍؍ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے پبلک ہیلتھ سنٹر (PHC) کنزر کا اچانک معائنہ کیا،جس دوران ڈیوٹی سے غیر قانونی طور غیر حاضر پائے گئے4ڈاکٹروں سمیت8ملازمین کو فوری طور معطل کرنے کی سفارش کی ہے اس دوران مقامی لوگوں نے کاروائی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی سے باقی اداروں کے معانے کی اپیل کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس )ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتونے جمعہ کے روز پبلک ہیلتھ سنٹر کنزر کا اچانک معائنہ کیا،جس دوران انہوں نے ڈیوٹیوں سے4ڈاکٹروں سمیت 8ملازمین کو غیر حاضرپا کر انہیں چیف میڈیکل افسر بارہمولہ کو فوری طور معطل کرنے کی سفارش کی ہے ۔نمائندے نے مشتاق احمد نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے کہا کہ ہسپتال میں لوگوں کی کافی عرصے سے طبی و نیم طبی عملے کی غیر حاضری کے حوالے سے شکایت کر رہے تھے جس حوالے سے انہوں نے ضلع اور دیگر سطح کے افسران کی نوٹس میں لایا تھا جہاں ضلع انتظامیہ نے اس سلسلے میں کاروائی کا آغاز کیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے کاروائی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا علاقے کے دیگر سرکاری دفاتر میں بھی کام کاج کا جائزہ لیا جائے ،تاکہ یہاں ورک کلچر کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا