فصل بیمہ کو رضاکارانہ بنانے اور 10ہزار یف پی او کی تشکیل کافیصلہ

0
0

نئی دہلی؍؍حکومت نے پردھانمنتری فصل بیمہ یوجنا کو رضاکارانہ بنانے اور ملک میں 10ہزار زرعی پیدوارتنظیم(ایف پی او)بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی بدھ کو یہاں میٹنگ میں وزارت زراعت نے اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دی ۔وزیر زراعت نریندرسنگھ تومر نے پریس کانفریس میں میٹنگ کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ فصل کے لئے قرض لینے والے کسانوں کے بینک لازمی طورپر فصل بیمہ کرتے تھے اور بیمہ کے پریمیم کی رقم قرض سے کاٹ لی جاتی تھی۔کسان اور کسان تنظیموں اس کی مخالفت کررہے تھے ۔مسٹر تومر نے کہا کہ فصل بیمہ یوجنا کے تحت سبھی فریقوں کے ساتھ غور و خوض کیاگیا اور حکومت نے وزیراعظم فصل بیمہ یوجنا کو رضاکارانہ بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 58فیصد کسان فصل کے لئے قرض لیتے ہیں۔جبکہ 42فیصد کسان فصل کے لئے قرض نہیں لیتے ہیں۔فصل آبپاشی کے شعبہ کا30فیصدحصہ اب بیمہ یوجنا کے تحت آگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اب تک کسانوں نے 13ہزار کروڑ روپے کا بیمہ پریمیم جمع کیاہے اور فصل نقصان کی تلافی کے دعوے کے طورپر انہیں 60ہزار کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا