جموں میں عوامی دربار منعقد

0
0

اِنتظامی سیکرٹریوں نے لوگوں کے مسائل سنے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون ، سیکرٹری فلوری کلچر شیخ فیاض احمد اور سیکرٹری اِمداد باہمی عبدالمجید بٹ نے آج یہاں پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس میں منعقدہ عوامی دربار میں لوگوں کے مسائل سنے۔عوامی وفود کے ساتھ بات کرتے ہوئے انتظامی سیکرٹریوں نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور عوامی خدمت کی فراہمی میں بہتری لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وِجے پور سے آئے قبائلی طبقے کے ایک وفد نے علاقے میں کمیونٹی ہال ، سکولی عمارت اور گوبر گیس پلانٹ قائم کرنے کی مانگ کی۔گاندھی نگر کے معزز شہریوں میں مشتمل ایک وفد نے علاقے میں سٹریٹ لائیٹس ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا۔اس دوران جموں صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے کئی عوامی وفود او رلوگوں نے اپنے مسائل کے حل میں انتظامیہ کے افسران کی مداخلت طلب کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر فلوری کلچر کشور سنگھ چب ، ایس ڈی ایم اکھنور گوپال سنگھ ،آر ٹی او جموں دھننتر سنگھ اور دیگر افسران بھی موجو دتھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا