یو این آئی
ممبئی؍؍ بالی وڈ اداکارہ کیرتی سینن نے اپنی آنے واالي فلم ملی میٹر کے لیے 15 کلو وزن بڑھا ہے ۔کیرتی اپنی آنے واالي فلم میمی(ملی میٹر) کے لئے خاص تیاری کر رہی ہیں. فلم میں وہ ایک سروگیٹ ماں(کرایہ پر کوکھ لینا) کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ لکشمن اٹیکر کی ہدایت میں بننے والی فلم کے لئے کیرتی نے خاص تیاری کی ہے ۔ فلم میں انہوں نے اپنے کردار کو قابل اعتماد بنانے کے لئے 15 کلو وزن بڑھا یاہے ۔فلم ملی میٹر کی کہانی ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو ایک اہلیہ کے لئے سروگیٹ ماں بننے سے انکار کر دیتی ہے لیکن اس ایک انکار کے سبب اس عورت کی زندگی ہمیشہ کے لئے بدل جاتی ہے ۔ فلم ملی میٹر میں پنکج ترپاٹھی، سپریا پاٹھک اور منوج پاھوا کے بھی اہم کردار ہیں۔ ملی میٹر کے علاوہ کیرتی سینن اکشے کمار کے اپوزٹ فلم بچن پانڈے میں بھی نظر آئیں گی۔