لورن میں انڈین آرمی کی جانب سے کبڈی میچ

0
0

بیدار کی دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل
ریاض ملک

منڈی؍؍منڈی تحصیل کے لورن بلاک ہیڈ کواٹر پر نوجوانوں میں کھیل کود کے تیں راغب کرنے کی غرض سے فوج کبڈی میں شوق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کا کبڈی میچ کروایاگئے۔ یہ میچ انڈین آرمی کی جانب سے لورن 15 فروری 2020 کو شروع ہوئے تھے۔ جس میں منڈی اور لورن کی کل 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جن میں فائنل میں بیدار 1 اور بیدار ٹائیگر کلب ٹیم 2نے فائنل میں جگہ بنائی جس کا آج گورنمنٹ منڈی سکول لورن میں فائنل کھیلا گیا اور بیدار ٹائیگر نے بیدار اول کو 25پوئینٹ سے شکست دے کر فائنل میں جیت درج کی۔ یادرہے یہ کبڈی میچ انڈین آرمی 5/8 جی آرکے زیر اہتمام کرویاگیا۔ اس موقع پر کمپنی کمانڈر درگہ داس جے سی او بینود تھاپہ ڈاکٹر آنے کمبوج بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ان کے علاوہ نمبردار جمیل احمد ملک کے علاوہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے لطف اندوز ہوئے اس موقع پر نوجوانوں نے کہا آرمی کا یہ اچھا قدم ہے۔جس کی وجہ سے نوجوانوں میں کھیل کود کی جانب رغبت پیداہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے میچ مختلف مقامات پر کروانے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ نوجوان نشہ خوری جیسی لعنت سے ہٹ کر کھیل کود میں توجہ دیں آخر میں جیتنے والے دونوں ٹیموں میں میڈل تقسیم کئے گئے۔ اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں دی گئی۔ اس موقع پر فوج نے کہاکہ فوج کی یہ منشا ہوتی ہے کہ وہ ملک کی حفاظت کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو زیادہ سیزیادہ کھیل کود کی جانب توجہ دلائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا