بھٹناگر نے صحت و طبی تعلیم محکمے کے بڑے پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

0
0

جموں ؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ پی ایم ڈی پی کے تحت صحت و طبی تعلیم محکمہ کی طرف سے چلائے جا رہے مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو ، منیجنگ ڈائریکٹر اے کے پی ایچ سی ایم ایس سلاریہ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ بی اروند کوتوال ، ڈائریکٹر کوارڈینیشن نیو میڈیکل کالجز ڈاکٹر یش پال شرما ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر رینو شرما ، پرسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر سونندا رینہ ، تعمیراتِ عامہ جموں کے چیف انجینئر دیس راج ، صحت و طبی تعلیم محکمہ کے اعلیٰ افسران ، عمل آور ایجنسیوں کے افسران بھی موجود تھے ۔ جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر سمیر مٹو ، اننت ناگ ، بارہمولہ ، ڈوڈہ ، راجوری اور کٹھوعہ کے نئے میڈیکل کالجوں کے نمائندوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران عمل آور ایجنسیوں کی طرف سے ہاتھ میں لئے گئے تمام بڑے پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جن پروجیکٹوں پر میٹنگ کے دوران سیر حاصل بحث ہوئی اُن میں اننت ناگ ، بارہمولہ ، ڈوڈہ ، کٹھوعہ اور راجوری کے نئے میڈیکل کالج ، ڈی ایچ شوپیاں ، ایس ڈی ایچ سوپور ، ٹرامہ ہسپتال بجبہاڑہ ، کوٹ بلوال جموں کا 100 بستروں والا آئی پی ڈی بلاک ، نرسنگ کالج اننت ناگ ، نرسنگ کالج سوپور ، نرسنگ کالج کشتواڑ ، ایم سی ایچ کلگام ، پی ایچ سی کھاگ ، ڈرگ وئیر ہاوس بارہمولہ ، ڈرگ وئیر ہاوس کٹھوعہ ، جی ایم سی جموں کا اضافہ بوائیز ہوسل ، ڈی ایچ کشتواڑ کا 100 بستروں والا اضافی بلاک و دیگر پروجیکٹ شامل تھے ۔ جے کے پی ایچ سی اور جے کے پی سی سی کے افسران نے مشیر موصوف کو اُن کی طرف سے ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی ۔ مشیر موصوف نے عمل آور ایجنسیوں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان تمام پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لائیں اور ان پروجیکٹوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کریں ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ و افرادی اور مشنری قوتیں بروئے کار لا کر ان پروجیکٹوں کی تکمیل مقررہ اوقات کے اندر یقینی بنائیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا