ادارہ اسلامیہ فاطمۃ الزہراء ایجکیشن ٹرسٹ سدرہ رگوڑہ میں

0
0

ایک اہم میٹنگ سیدہ کائینات کانفرنس کے انتظامت کا جائزہ لیاگیا
ایم شفیع رضوی

جموں؍؍دارالعلوم اسلامیہ فاطمہ الزہرا میں آج زیر صدارت حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری بانی و سرپرست اعلیٰ ادارہ ھذا ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ادارہ کے مدرسین اور انتظامیہ کمیٹی کے ممبران نے شمولیت کی میٹنگ میں ادارہ کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ 22_23 فروری 2020 کو منعقد ہونے والی سیدہ کائینات کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور انتظامت کو حتمی شکل دی گئے۔ مفتی موصوف نے انتظامیہ کمیٹی کے تمام ممبران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کے کانفرنس کے انتظامت میں کوئی کمی نہ رہنی چائے کانفرنس میں مہمان خصوصی حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعید مستان علی شاہ قادری صاحب اور ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ ذرین صاحبہ اور ڈاکٹر شکیلہ قادری تشریف لارہے ہیں 22_فروری بروز ہفتہ کو خواتین کا پروگرام ہو گا اور 23 فروری 2020 کو عام جلسہ ہو گا حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے ہر خاص و عام کو دعوت دیتے ہوئے اپیل کی ہے کے کانفرنس کو کامیاب بنایا جائے اور علماء کرام کے بیانات سے استفادہ حاصل کیا جائے کانفرنس میں صوبہ جموں سے تعلق رکہنے والے مقدر علماء کرام کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا