اپنی فلموں سے خاص شناخت بنائی ساجد نڈیاڈوالا نے

0
0

یو این آئی
ممبئی؍؍بالی ووڈ میں ساجد نڈیاڈوالا کا نام ایک ایسے فلم ساز کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی فلموں کے ذریعہ ناظرین کے دلوں میں خاص شناخت بنائی ہے ممبئی میں 18 فروری 1966 کو پیدا ہوئے ساجد نے بطور ڈائریکٹر اپنے کیرئر کی شروعات 1992 میں فلم ظلم کی حکومت سے کی۔ فلم کو باکس آفس پر اوسط کامیابی ملی۔ اس کے بعد ساجد نے وقت ہمارا ہے ، آندولن جیسی فلمیں بنائیں۔ ان فلموں کو بھی باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی نہیں مل پائی۔سال 1992 میں ساجد نے فلم اداکارہ دویا بھارتی سے شادی کرلی۔ 1993 میں دویا بھارتی کی خودکشی کے بعد ساجد کو گہرا صدمہ پہنچا۔ سال 1996 میں فلم جیت ساجد کی پہلی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں سنی دیول، کرشمہ کپور، تبو اور سلمان خان کے اہم رول تھے ۔جیت کی کامیابی کے بعد سلمان ساجد کے عزیز اداکار بن گئے اور انہوں نے اپنی تقریباً ہر فلم میں سلمان کو کام کرنے کا موقع دیا۔ سال 1997 میں ساجد نے سلمان کے ساتھ فلم جڑواں بنائی۔ اس فلم میں سلمان خان کا ڈبل رول تھا اور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔سال 2000 میں ساجد نے ایک بار پھر سے سلمان کے ساتھ ہر دل جو پیار کرے گا فلم بنائی۔ اس فلم میں سلمان کے علاوہ پریتی زنٹا، رانی مکھرجی کی بھی خاص اداکاری تھی۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا پائی۔سال 2004 میں ریلیز فلم مجھ سے شادی کرو گی ، ساجد کے کیرئر کی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں سلمان اور اکشے کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ کامیڈی سے بھرپور اس فلم میں پرینکا چوپڑا کا بھی اہم رول تھا۔سال 2007 میں ساجد نے اکشے کمار ، فردین خان، رتیش دیش مکھ اور ودیابالن کے ساتھ ملٹی اسٹارر فلم ہے بی بی بنائی۔ کامیڈی سے بھرپور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا