ہیلمنٹن پْل راجوری کے قریب سڑک حادثہ، 2 بچوں سمیت 17 زخمی

0
0

عمرارشدملک

راجوری؍راجوری قصبہ کے ہیلمنٹن پْل کے پاس منی بس سڑک حادثے کا شکار اور گاڑی میں سوار تمام مسافروں کو مقامی لوگوں نے فوری جی ایم سی راجوری علاج کے لئے پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق بس اڈا راجوری سے منی بس ڈونگی کے لئے روانہ ہوئی تو جس میں تقریباً 20 مسافر موجود تھے کہ اچانک ہیلمنٹن پْل اور گوردوارہ کے پاس گاڑی سڑک کے بھیج پلٹ گئی اور وہیں موقع پر موجود مقامی لوگوں نے بچائو کا کام کیا تمام مسافروں کو فوری جی ایم سی ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا علاج شروع کیا گیا۔ منی بس میں تقریباً 20 مسافر موجود تھے جو کہ اپنے گھروں کی طرف واپس جارہے تھے اور اچانک حادثہ پیش آیا۔ وہیں موقع پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ 2 بچوں سمیت تقریباً 17 زیر علاج ہیں اور سب کے سب ٹھیک ہیں اور کوئی خطرے والی بات نہیں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا