سماگراہ شکھشا کے تحت پانچ روزہ تربیتی پروگرام ’’ ایمپکیٹ‘‘ اختتام پذیر

0
0

جموں؍؍سماگراہ شکھشا کے تحت پانچ روزہ تربیتی پروگرام ’’ ایمپکیٹ ‘‘ آج یہاں جموں یونیورسٹی میں اِختتام پذیر ہوا ۔یہ پروگرام خصوصی ریسورس پرسنوں کی کپسٹی بلڈنگ کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔تربیتی پروگرام کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سماگراہ شکھشا نے این سی ای آر ٹی نئی دلّی کے تعاون سے کیا تھا۔اِس تربیتی پروگرام کو لیفٹیننٹ گورنر جے اینڈ کے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منعقد کیا گیا تھا ۔پروگرام کی نگرانی ڈائریکٹر این سی ای آر ٹی ، پروفیسر ایچ سانا پاٹے نے انجام دی۔جنہوں نے بذاتِ خود مختلف نشستوں میں حصہ لیا اور تربیت حاصل کرنے والے کے ساتھ اِستفسار کیا ۔شرکأمیں محکمہ تعلیم کے تدریسی عملہ شامل تھا جنہوں نے تربیتی پروگرام کے انعقاد پر اطمینا ن کا اِظہا رکیا۔اِستفسار کے دوران کئی شرکأ نے اِس تربیتی پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی بدولت گریڈ۔ IIاور گریڈ۔ IIIاساتذہ کی صلاحیتوں میں بہتری لائی جاسکے گی۔سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا ڈاکٹر ارون منہاس نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی تربیت تعلیمی نظام کے لئے اِنتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اِختتامی تقریب کے دوران پروفیسر رنجنا اروڑہ نے اپنے خطاب میں شرکا ٔ پر زور دیا کہ وہ اپنے اساتذہ اور این سی ای آر ٹی سے تعلق رکھنے والے ریسورس پرسنوں کے ساتھ لگاتار رابطہ رکھیں تاکہ وہ حکومت ہند کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں سے مستفید ہوں۔شکریہ کی تحریک پروفیسر رام بابو پاریکھ اور پروفیسر اے کے راجپوت نے انجام دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا