حکومت جموں وکشمیر میں آبی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے عہد بند۔ نوین چودھری

0
0

سری نگر؍؍محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے جموںوکشمیر میں آبی کھیلوں کو فروغ دینے کا تہیہ کیا ہے۔ بینکٹ ہال سری نگر میں کھلاڑیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوین چودھری نے کہا کہ جموں وکشمیر میں آبی کھیلوں کے اِنعقاد کی وسیع گنجائش موجود ہے اور حکومت اِس سلسلے میں مناسب اقدامات کر رہی ہے۔نوین کمار چودھری جو کہ ایسو سی ایشن فار رووِنگ اینڈ سکیولنگ ( جے کے اے آر ایس) کے صدر بھی ہیں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے کچھ اہم سازو سامان حاصل کیا گیا ہے۔اُنہوں نے یہ سامان مہیا کرنے والوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے آبی کھیلوں کو بڑھاوادینے میںمدد ملے گی۔کھلاڑیوں نے بینکٹ ہال میں اِس سامان کی نمائش بھی کی۔اِس موقعہ پر جے کے اے آر ایس کے تمام ضلعی صدور موجود تھے۔اُنہوں نے کہا کہ نوین کمار چودھری کی سربراہی میں اِس کھیل کو فروغ مل رہا ہے اور جموںوکشمیر کی ٹیم اِندور میں آئند دِنوں میں ہونے والی عالمی چمپئن شپ میں حصہ لے گی۔اِس موقعہ پر فیصلہ لیا گیا کہ جموںوکشمیر اپنی نوعیت کے پہلے اِنڈور نیشنل روونگ چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں کو مزید سازو سامان فراہم کیا جائے گا۔نوین کمار چودھری نے قومی کوچ اور معروف کھلاڑی بلقیس میر سے تلقین کی کہ وہ اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور اُنہیں کھیل کی تربیت فراہم کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مناسب پلیٹ فارہم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا