خبردار !VPNبن سکتاہےFIR!

0
0

وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے گریز کیا جائے :پولیس کا انتباہ
پابندی کے باوجود سوشل میڈیا کا غلط استعمال ، ملوثین کے خلاف سابئیر پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍پابندی کے باوجود سوشل میڈیا سائٹوں کا استعمال کرنے کا جموںوکشمیر پولیس نے سخت نوٹ لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سابئیر پولیس کشمیر زون نے ایسے افراد کے خلاف کیس درج کیا جو سوشل میڈیا سائٹوں کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ اس بیچ آئی جی کشمیر نے عوام النا س سے اپیل کی کہ وہ ’’وی پی این ‘‘کے ذریعے سوشل میڈیا سائٹوں کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود بھی کشمیر وادی میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا سائٹوں کا غلط استعمال کرنے کی پادائش میں سابئیر پولیس نے کئی افراد کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق یونین ٹریٹری انتظامیہ جموںوکشمیر نے 14جنوری 2020کو ایک حکم نامہ زیر نمبر Home-03اجرا کیا جس کے تحت تمام سوشل میڈیا سائٹوں پر پابندی عائد کی گئی تاکہ ان سماجی سائٹوں کا غلط استعمال نہ ہو سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نہ صرف غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں بلکہ افرا تفری کا ماحول بھی پیدا کیا جارہا ہے لہذا یوٹی انتظامیہ نے اس پر پابندی عائد کی تاکہ سما ج دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔ پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بات کی اطلاعات موصول ہور ہی ہیں کہ سماج دشمن عناصر پابندی کے باوجود بھی سوشل میڈیا سائٹوں کا استعمال کرکے خلاف ورزی کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ پولیس بیان کے مطابق وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جموںوکشمیر کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے ملی ٹینٹ پروپگنڈے کو بڑھاوا دیا جارہا ہے ۔پولیس بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر پچھلے کئی دنوں سے قابلِ اعتراض مواد کو بھی ضبط کیا گیا ۔اور اس سلسلے میں سابئیر پولیس اسٹیشن میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 1/2020زیر دفاعات 13یو اے پی ایکٹ 188,505آئی پی سی اور 66A(b)آف آئی ٹی ایکٹ کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ وہ وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا