نئی دہلی۔ سپریم کورٹ (Supreme Court) نے کہا ہے کہ فوج میں خواتین افسران کو مستقل کمیشن (Commission To Women) ملے گا۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر مہر لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ خواتین کو کمانڈ پوسٹنگ ملنی چاہئے یہ ان کا حق ہے۔ ساتھ ہی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو لے کر فوج اور مرکزی حکومت کو اپنی ذہنیت بدلنی ہو گی۔