بڈگام میں صارفین کو اضافی بجلی بلیں موصول

0
0

تاجر برادری کے ساتھ ساتھ عام لوگ پریشان
کے این ایس
سرینگر؍؍بڈگام کے بیرواہ علاقے میں محکمہ بجلی نے صارفین کو اضافی بجلی بلیں محکمہ نے نے روانہ کی ہیں، جس کے نتیجے میں عام صارفین کے ساتھ ساتھ تاجر برادری سخت پریشانیوں میں مبتلا ہوئیں ہیں ۔مقامی لوگوں نے اس حوالے سے متعلقہ محکمے سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس) کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے بیرواہ علاقے سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور کچھ عامصارفین کو بجلی کی اضافی رقم کی بلیں موصول ہوئیں ہیں جس کے نتیجے میں صارفین یہ بلیں دیکھ کر حیران ہوئے ۔بیروہ سے تعلق رکھنے والے کچھ دکانداروں نے کشمیر نیوز سروس نامہ نگار کو بتایا کہ انہیں جو بلیں روانہ کی گئیں ہیں ان میں انہیں لاکھوں روپے واجب الالد دکھائے گئے ہیں جبکہ انہوں نے یہ رقم ادا کیا ہے ۔ لوگوں کا مزید کہنا تھا علاقے میں بجلی کبھی بھی نہیں رہتی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس حوالے سے جب نمائندے نے اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئر پی ڈی ڈی سے روابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا گیا ہے اور اس حوالے سے کوئی نہ کوئی فیصلہ چندوز میں آئے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا