ترال میں سرکاری رقومات ضائح

0
0

ناگہ بل روڑ پر تعمیر کی گئی ڈرین افتتاح سے قبل ناکارہ ،عوامی حلقوں کااظہارحیرت
کے این ایس
سرینگر؍؍محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے ماحچھامہ ناگہ بل ترال سڑک کے ایک کنارے سینکڑوں فٹ لمبی ڈرین کو پر ہزاروں روپے خرچ کر کے تعمیر کیا گیا ہے ۔تاہم حیرت انگیز طور پر تعمیر کی گئی ڈرین افتتاح سے قبل ہی ناکارہ ہو کر رہ گئی ہے جس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔اس دوران عوامی حلقوں نے واقعے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حوالے سے محکمہ آر اینڈ بی کے ایگزیکٹو انجینئر نے بتایا کہ میں معاملے کو دیکھ لوں گا کہ ایسا کیوں ہوا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابقجنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے ناگہ بل ترال سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں کی ایک وفد نے بتایا کہ ماحچھامہ ناگہ بل سڑک پر ماہ دسمبر میں کئی سو فٹ ڈرین کوہزاروں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ،تاکہ سڑک پر بچھایا گیا میکڈم پانی کی وجہ سے ختم نہ ہو جائے ۔ تاہم مقامی لوگوں نے بتایا کام کے میعار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا تا ہے کہ مزکورہ ڈرین حالیہ برف باری کے نتیجے میں استعمال کرنے سے قبل ہی ختم ہوئی ہے جس کی مقامی لوگوں کے مطابق ابھی افتاح بھی نہیں ہوئی ہے۔ لوگوں نے بتایا ہم حیران ہیں کہ پہاڑی اور انتہائی سرد علاقہ ہونے کے نتیجے میں ماہ دسمبر میں سیمٹ کا کام کیسے کیاگیا ہے ۔ لوگوں کا کہنا تھا گزشتہ سال بھی علاقے میں ندی کے کنارے محکمہ آر اینڈ بی نے چند مقامات پر باند تعمیرکئے ہیں ،تاہم جہاں اس وقت ٹھیکہ داروں کو جس جگہ کم لاگت آتی تھی اس جگہ باند تعمیر کیا گیا ہے جبکہ جس مقصد کے لئے باند کو تعمیر کرنا تھا وہ مقصد حیرت انگیز طور پر نذر انداز کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے سرکاری رقومات کی زیاں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کے اعلیٰ حکام سے واقعے کے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔اس حوالے سے محکمہ کے ایگزکیٹو انجینئر اشتیاق احمد نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں چارج سنبھالا ہے تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ معاملے کو دیکھ لوں گاکہ ایسا کیوں ہوا ۔
Panchayat polls: Cong, NC, to stay away from elections, PDP undecided, BJP to field candidates in all seatPanchayat polls: Cong, NC, to stay away from elections, PDP undecided, BJP to field candiترال میںسرکاری رقومات

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا