افسران کی ایک وفد رپرنسپل سیکرٹری انفارمیشن سے ملاقی
کے این ایس
سرینگر؍؍محکمہ اطلاعات کشمیر کے جوائنٹ ڈائر ایکٹر کی کرسی گزشتہ6ماہ سے خالی پڑی ہے جس کے نتیجے میں محکمے میں کام کر رہے ملازمین کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس دوران محکمے میں کام کر رہے افسران کی ایک وفد حال ہی میں پرنسپل سیکرٹری انفارمیشن روہت کنسل سے ملاقی ہوا ،جس دوران وفد نے انہیں جوائنٹ دائر ایکٹر کی عدم موجود گی سے درپیش مشکلات کے حوالے سے انہیںآگاہی دلائی۔وفد نے پرنسپل سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ جوانٹ ڈائر ایکٹر کی تعیناتی سے محکمے میں کام کر رہے ملازمین اور افسران کودرپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکتا ہے ۔ملاقی افسران میں شامل ایک افسر نے کے این ایس کو بتایا کہ انہوں روہت کنسل سے محکمے میں جوائنٹ ڈائر ایکٹر کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملاقات کے دوران وفد میں شامل افسران نے موصوف کو اپیرزادہ ظہوراحمد کا نام بھی عہدے کے لئے تجویز کیا جو حال میں جنرل منیجر ڈی آئی سی انت ناگ میں تعینات ہواہے۔اس دوران ملازمین کی وفدبعد میں سیکرٹری جی اے ڈی ڈاکٹرفاروق احمد لون کے ساتھ عوامی دربار میں 14فروری کو ملاقی ہوا جس دوران افسران نے انہیںبھی محکمے میں جوائنٹ
دائرایکٹر کی عدم تعیناتی کے باعث درپیش مشکلات سے آگہ کیا۔ جی اے ڈی نے افسران کو یقین دلایا کہ وہ معاملے کو فوری طور حل کرنے کی کوشش کریں گے