مہاتما گاندھی کے پڑپوتے جلیاں والا باغ پہنچے

0
0

امرت سر؍؍بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پڑپوتے ڈاکٹر آنند گوکانی نے کل جلیاں والا باغ میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹر آنند گوکانی مہاتما گاندھی کے بیٹے بیٹے رام داس گاندھی کی بیٹی کے بیٹے ہیں۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی ڈاکٹر راج کمار ویرکا بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ ڈاکٹر گوکانی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے گیارہ اصولوں میں سے ایک اصول،تمام مذاہب ایک ساتھ ہیں، بھی ہے اسے آج اولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے ورنہ ملک بکھر سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جلیاں والا با غ واقعہ کو ہم آج دل اپنے دلوں میں بساکر رکھا ہے اور یہاں آکر شہیدوں کو یاد کرتے ہیں۔ مہاتما گاندھی جی کے گیارہ اصولوں میں سے ایک اصول سرو دھر سمبھاو جلیاں والا باغ کے واقعہ سے مماثلت رکھتا ہے ۔ کیوں کہ جلیاں والا باغ میں الگ الگ مذاہب کے لوگوں نے ملک کی آزادی کے لیے اس لیے شہادت دی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا