پھٹانہ تیر کو پنچایتی الیکشن سے دور رکھنے میں جی آر ایس و پنچایت سکریٹری کا ہاتھ

0
0

اعجازکوہلی

مینڈھر ؍؍ایک بار پھر سب ڈویژن مینڈھر کی پنچاہت پھٹانہ تیر کو پنچایتی چنائو سے محروم رکھا اور اس بار عوام یہ کہنے پر مجبور ہو چکی ہے کہ پنچایت میں الیکشن نہ ہوں اس کہ پیچھے پنچایت جی آر ایس و سیکریٹری کی سازش ہے ۔آج پھٹانہ تیر کے کئی لوگوں نے نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند لوٹ خوروں کہ اشارے پر پنچایت کو نمائندگی سے دور رکھا جا رہا جو یہاں کی عوام کے ساتھ صاف صاف دھوکے بازی ہے جو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ بتا دیںکہ جہاں باقی پنچاہت کو سرپنچ و پنچ مل کر آگے بڑا رہے ہیں وہاں پھٹانہ تیر تعمیر و ترقی کی دوڑ میں پیچھے چھوٹتی جا رہی ہے ۔ہوا یوں کہ وارڈ بندی کہ دوران پنچایت سیکر یٹری و جی آر ایس نے پیسے کا لین دین کر کے کسی سازش کے تحت جان بوجھ کر دو سے تین وارڈ کی نمبرشماری تبدیل کی جس کی وجہ سے وارڈ ریزوویشن پر اثر ہوا اور وارڈ نمبر آٹھ ایس ٹی ریزور ہو گئی۔ دسمبر 2018 میں پنچایت الیکشن سے قبل مقامی جی آر ایس کا والد فاروق خان نے عدالت کا روخ کیا اور پنچایت کو الیکشن سے روک دیا جو ابھی تک ایسے ہی ہے۔عدالت نے دو ہفتہ میں ڈیپوٹیشن پیش کرنے کا حکم دیا لیکن مقامی جی آر ایس و اس وقت کے پنچایت سیکریٹری نے اس فائل کو عوام سے اوجل رکھا اور ہر پل ٹال مٹول سے کام لیا جو سلسلہ پچھلے ڈھیڑ ھ سال ایسے ہی رہا اور آج پنچایتی ضمنی چنائو میں بھی پٹھانہ تیر کو محروم رکھا گیا ہے ۔پھٹانہ تیر کے نیاز احمد خان،سرور حسین شاہ،خورشید احمد، معصوم شاہ و دیگر کئی افراد نے کہا کہ جان بوجھ کر کچھ لوگ پنچایت کو الیکشن سے دور رکھ رہے ہیں ۔اس بات کی انکوائری ہونی چاہے کہ ان لوگوں کا کیا مقصد ہے جو پنچایت کو نمائندگی سے دور رکھنے کے لے کام کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا