فوارا گارڈن پونچھ میں پی ایچ ای ملازمین کا احتجاج

0
0

بی ڈی سی و سرپنچوں کی کثیر تعداد بھی احتجاج میں ہوئی شریک
یوسف جمیل

پونچھ؍؍جموں وکشمیر کے دوسرے حصوں کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ میں بھی محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔پونچھ کی فورا گارڈن پارک میں سینکڑوں ملازمین نے ضلع کے متعدد علاقاجات سے جمع ہوکر جموں کشمیر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔اس احتجاج میں ضلع کے بی ڈی سی چئیرپرسنس ، سرپنچوں ،پنچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس دوران سرپنچوں نے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفنینٹ گورنر سے اپیل کی کہ ان ملازمین کی مانگوں پر غور کیا جائے اور انکی مانگیں فوری طور پر پوری کئی جائیں تاکہ لوگوں کو پانی سپلائی مل سکے۔اس موقع پر بی ڈی سی چودھری نظیر حسین بی ڈی سی چودھری جمیل کوہلی ضلع جرنل سکریٹری کانگریس گلزار جٹ کے علاوہ متعدد سرپنچ موجو دہے۔اس موقع پر ایک میمورنڈم اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو پیش کیا گیا۔ملازمین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہماری مانگیں پوری نہیں کی جاتیں ہم اس احتجاج کو جاری رکھیں گے۔بی ڈی سی چئیرپرسن جمیل کوہلی و چودھری نظیر حسین نے بھی اپنے خطاب کے دوران انتظامیہ و جموں کشمیر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ملازمین دن رات محنت کرکے لوگوں کے گھروں تک پانی پہنچاتے ہیں لیکن نہ جانے حکومت کو ان بے سہارہ لوگوں پر رحم کیوں نہیں آتا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ان کی تنخواہیں زیر التواء رکھی گئی ہیں۔انہوں نے لیفنینٹ گورنر جموں کشمیر سے اپیل کی کہ ان ملازمین کو مستقل کیا جائے اور انکی زیر التوا تنخواہیں واگزار کی جائیں تاکہ لوگوں کی پانی سپلائی دوبارہ بحال ہوسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا