راشی کلرک ویجی لینس کے شکنجے میں

0
0

5ہزار روپے کارشوت لیتے ہوئے دھر لیا گیا
کے این ایس
سرینگر؍؍ ویجی لینس آرگنائزیشن کی ایک خصوصی ٹیم نے گلمرگ ڈیولوپمنٹ اتھارٹی ٹنگمرگ کے دفتر پر چھاپہ مار کر محکمہ کے ایک کلرک کو 5ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے دھر لیکر راشی کلرک کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر میں ویجی لینس آر گنائزیشن کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے گلمرگ ڈیو لوپمنٹ اتھارٹی ٹنگمرگ پر چھاپہ مار کر ایک کلرک کو5ہزار روپے کا رشوت لیتے ہوئے درھر لیا۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار مشتاق احمد نے ویجلنس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اتھارٹی نے چودری موٹرس سرینگر سے گاڑیوں کے مختلف پرزے خرید لئے تھے،جسکی بل 20ہزار روپے بن گئی تھی، تاہم مزکورہ کلرک 5ہزار روپے کا رشوت دینے کے بعد بل کی واگزاری کا وعدہ دیاتھا۔اس دوران جب سنیچر کے روز چودھری موٹرس کلرک نذیر احمد پیر ساکن سوپور کو وعدے کے مطابق مقررہ گیا5ہزار روپے دے رہا تھا تو اسی اثنا میں ویجی لینس کی ٹیم یہاں کمرے میںداخل ہوئی اور کلرک کو رنگے ہاتھو پکڑ لیا ہے ۔ ویجی لینس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا