پارکوں اور باغات میں ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی عائد:صوبائی کمشنر

0
0

سرینگر؍؍صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمدخان نے کہا ہے کہ سرینگر شہر کی پارکوں اورباغو ں میں کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں پر انتظامیہ کی طرف سے مکمل پابندی عائد ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ ہدایات عدالتی احکامات کے تحت جاری کی جارہی ہیں۔صوبائی کمشنر نے یہ ہدایات عدالت عالیہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے تناظر میں دی ہیں۔ناظم باغبانی نے اس حوالے سے صوبائی کمشنر کو عدالتی حکمنامے کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔عدالتی احکامات کے تناظر میں صوبائی کمشنر نے جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اوردیگر ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پی آئی ایل کی طرف سے نشاندہی کئے گئے مقامات پر کسی بھی طرح کی تعمیر کھڑا نہ کریں۔انہوںنے ترقیاتی کمشنر سرینگر کو معاملے کے مختلف پہلوں اور جے کے سی اے کو تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے اراضی الاٹ کرنے کے مختلف معاملات کاجائزہ لینے کی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا