لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر شیلندر کمار نے آج پنچایت انتخابات 2020ء کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن اننت ناگ ضلع کے پہلگام اور دچھنی پورہ ، بانڈی پورہ ضلع کے گنستان ، نوگام اور سمبل ، بارہمولہ ضلع کے کنڈی رفیع آباد، رفیع آباد اور پٹن ، بڈگام ضلع کے سکھ ناگ اور بیروہ ، گاندربل ضلع کے صفا پورہ اور شیر پتھری ، کولگام ضلع کے بہی باغ ، کپواڑہ ضلع کے واورہ ، سوگام، راجوار اور ہندواڑہ ،پلوامہ ضلع کے کاکا کہ پورہ اور پانپور ، شوپیاں ضلع کے زینہ پورہ اور سری نگر ضلع کے ہارون ، کھنموہ ، سری نگر اور قمرواری حلقوں کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔جموں صوبے میں نوٹیفکیشن جموں ضلع کے بلوال براہمنا،کھور،سموان،کھارہ بلی،پرگوال،اکھنور، ماریہ ،مندریہ ، چوکی چورا ، مٹھوار ، بلوال،اور مڑھ ، پونچھ ضلع کے بالا کوٹ ، منکوٹ اور مینڈھر ،راجوری ضلع میں منجاکوٹ ،پنجگراں ، درہال ،تھنہ منڈی ، پلانگر ،بدھل ،راج نگر،کھواس ،کالا کوٹ اور موگلا، ریاسی ضلع میں بھماگ ،تھکراکوٹ ، پونی،ریاسی ، پنتھال اور کٹرا،سانبہ ضلع کے پُرمنڈل ،بڑی براہمنا، وِجے پور، سانبہ ، نڈھ،سمب ، رام گڈھ ، گگوال اور راج پورہ اور اودھمپور ضلع کے جگانو ،نرسو،ٹکری اور اودھمپور حلقوں کے لئے جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگیاں 22؍ فروری 2020ء سنیچروار تک داخل کی جاسکتی ہے۔کاغذات کی جانچ 24؍ فروری 2020ء سوموار کو ہوگی جبکہ 26؍ فروری 2020ء نام واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ضرورت پڑنے کی صورت میں انتخابات 5؍ مارچ 2020ء جمعرات کو صبح 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک کرائے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی اسی روز ہوگی ۔ انتخابات کا عمل 26؍ مارچ 2020ء تک مکمل کیا جائے گا۔