کشمیر: موسم خشک مگر ابر آلود

0
0

شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج
یواین آئی

سرینگر؍؍ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جہاں موسم مسلسل ابر آلود رہنے کے باعث دن میں آفتاب بادلوں کی اوٹ سے بمشکل ہی باہر آنے میں کامیاب ہوتا ہے وہیں ہفتہ کی صبح ہلکی دھند بھی چھائی ہوئی تھی تاہم شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری درج ہونے سے لوگوں کو رات کی سردی سے راحت نصیب ہورہی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ وادی میں اگلے ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا نیز دن کے درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں صبح کے وقت ٹھنڈ کی وجہ سے ہلکی دھند چھائی ہوئی تھی۔وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی وفضائی رابطہ برابر بحال وبرقرار ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ ہفتہ کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی اور گاڑیوں کو جموں سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت تھی۔وادی کشمیر میں 20 روزہ چلہ خورد کے ابتدائی دنوں کے دوران اگرچہ موسم خشک ہی نہیں بلکہ خوشگوار رہا تاہم گزشتہ کئی دنوں موسم مسلسل ابر آلود ہے جس کے باعث لوگوں کو دن کے دوران آفتاب کے دیدار بمشکل ہی نصیب ہوتا ہے۔ وادی میں ہفتہ کی صبح ہلکی دھند چھائی ہوئی تھی جو دن گزرنے کے ساتھ دور ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور زمانہ صحت افزا مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 0.5 ڈگری سینٹی اور منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 13.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 21.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا