شاہ ہلال
سرینگر ؍؍جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام۔پہلگام میں آج کل برف کا نظارہ دیکھنے کیلئے ملک کے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں کی اچھی تعداد یہاں موجود ہے۔سیاحوں کا مانناہے کہ وادی کشمیر کے حالات بلکل ٹھیک ہے انہوں نے کہاکہ جو نیوز چینلز کشمیر کے حالات کے بارے میں دیکھا رہے ہے ویسا اْنہیں یہاں پہ کچھہ بھی دیکھنے کو نہیں ملا، آسام گوہاٹی سے آئی ہوئی ایک سیاح نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار کشمیر آئی اور انہیں کشمیر آنے میں کسی بھی جگہ پر کوئی بھی مشکلات نہیں آئے بلکہ یہاں کا نظارہ دیکھ کے وہ بہت خوش ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ ہمیشہ کشمیر کے بارے میں یہی سْنتے آئے ہے کہ کشمیر جنت ہے لیکن جب وہ یہاں پہنچے اور یہاں کا آب و ہوا، یہاں کا دلکش نظارے، یہاں کی سرسبز و شاداب جنگل کے ساتھ کشمیر کے لوگوں کا پیار و محبت دیکھ ہی لگا کہ واقعی کشمیر جنت ہے، سیاحوں نے کہاکہ دیگر ممالک کے سیاحوں کو بھی چاہئے کہ وہ بلا کسی خوف و ڈر کے بغیر کشمیر آئے اور یہاں کا خوب نظارہ دیکھے۔ادھر پہلگام میں پونے والے اور گھوڈے والے بھی سیاحوں کو کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہے جبکہ مقامی لوگوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ وادی میں حالات پْرسکون ہے اور سیاحوں کو چاہئے کہ وہ کشمیر آئے تاکہ وہ بھی یہاں کا بھائی چارہ دیکھے۔