کشمیریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہئے جو ملک کے دوسرے شہریوں کو مل رہے ہیں :سارا عبدا ﷲ
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍عمر عبدا ﷲ کی بہن کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کے قانون پر پورا بھروسہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو ملک کے دیگر شہریوں کو حقوق مل رہے ہیں وہ کشمیریوں کو بھی ملنے چاہئے۔ سپریم کورٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران عمر عبدا ﷲکی بہن سارا عبدا ﷲنے کہاکہ عدالتِ عظمیٰ میں اپنے بھائی کی نظر بندی کو چیلنج کیا ہے کیونکہ اُنہیں غیر قانونی طورپر نظر بند رکھا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر انتظامیہ نے جس ڈوزئیر کے تحت عمر عبدا ﷲکو نظر بند رکھا وہ سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ کوئی شخص اگر کسی کو ووٹ ڈالنے کی خاطر حوصلہ افزائی کرتا ہے تو اُس پر پی ایس اے عائد کیا جاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے افراد کی تو سراہنا کی جانی چاہئے جو لوگوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ سارا عبدا ﷲکا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو بھی وہ سب حقوق ملنے چاہئے جو ملک کے دوسرے شہریوں کو مل رہے ہیں۔