جے کے بنک کے اہتمام سے جموں وکشمیر میں مختلف مالیاتی خواندگی وجانکاری کیمپ منعقد

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍آبادی کے غیر بینک یافتہ طبقوں تک رسائی مہم لے جانے کیلئے ،جے کے بنک مالیاتی خواندگی و قرضہ کونسلنگ مراکز(FLCC)نے جاری مالیاتی جانکاری ہفتہ کے دوران جموں وکشمیر(UT)میںکئی مقامات پر متعدد کیمپ منعقد کئے جس کا مقصد سرکار کے مالیاتی شمولیتی مہم کو مزید آگے بڑھانے کے علاوہ خطے بھر میں مستحکم ترقی حاصل کرنے میں مدد کرناہے ۔ایف ایل سی سی نے یونین ٹیروٹری میں کئی مقامات بشمول دوردراز علاقے ،مثلا راجوری کے چھتیار،چوکیان درہال،کوتھرا اور نادیان وغیرہ یہ کیمپ منعقد کئے۔اسکے علاوہ مالیاتی جانکاری کیمپ انڈسٹریل ایسٹیٹ زینہ کورٹ ،نیو تھید ہارون اور بزنس یونٹ نوگام سرینگر میں بھی منعقد کئے گئے جہاں خواہشمند انٹرپرینیورز،مقامی تاجر ،خود روزگار کے حامل افراد،دیہی ترقی کمیٹی چیئرمین ،نیشنل رورل لائیولی ہڈ مشن اور رورل سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ نمائندے اور سیلف ہیلپ گروپ ممبران نے شرکت کی۔اس موقعے پر سہولت کاروں نے شرکا کو آر بی آئی کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم کے بارے میں جانکاری دی جس میں جاری مالیاتی جانکاری ہفتہ کے دوران عنوان’’مائیکروسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز(MSMEs) مقرر کیا گیا ہے نیزشرکاء کو بڑی قرضہ سہولیات ،سبسڈی فوائد اور سکیموں بشمول پردھان منتری مدرا یوجنا ،سٹینڈ اپ انڈیا،پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ،کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ برائے مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز،سودی رعایت سکیم برائے ایم ایس ایم ای وغیرہ کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔لوگوں کی مالیاتی ترقی کے حوالے سے سرکار کی جانب سے شروع کی گئی سکیموں کے علاوہ شرکاء کو نئے کسان کریڈٹ کارڑ سکیم جس میں زراعت،باغبانی اور اینمل ہسبنڈری شامل ہیں ،کے بارے میں بھی جانکاری مہیا کرائی گئی۔سرکاری سپانسرڈ سکیموں اور سماجی تحفظ والی سکیموں مثلا پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا ،پردھان منتری سرکھشابیمہ یوجنا اور اٹل پینشن یوجنا سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی ۔جانکاری کیمپوں کے دوران کم سے کم پریمئم 330روپے کے ذریعے 2لاکھ روپے کاانشورنس احاطہ اور پی ایم ایس بی وائی کے تحت حادثاتی موت یا مستقل ناخیزی پر ایک لاکھ کی مالی مدد صرف12روپے سالانہ قسط پر اورپی ایم جے ڈی وائی کھاتے پر روپے کارڑ کی فراہمی جس میں حادثاتی موت کا انشورنس احاطہ2لاکھ روپے کا ہوتا ہے،پر بھی روشنی ڈالی گئی۔کیمپوں کے دوران شرکاء کو ایم ایس ایم ای میں اچھے مالیاتی عمل اورچھوٹے کاروبار کا رکھ رکھائو،فائنانس آپشن اور مالیاتی منیجمنٹ ،گڈس اینڈ سروس ٹیکس ،اچھے قرضہ درجہ بندی ،کھاتوں کا مناسب رکھ رکھائو اور بینک کھاتوں میں ٹرن اوور کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ لیفٹننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے 11فروری کو مالیاتی شمولیاتی عوامی رسائی مہم کا افتتاح کیا جس میں تمام غیر بنک یافتہ علاقوں تک بینک خدمات پہنچانے پر خصوصی فوکس ،غیر بنک یافتہ بالغوں کے بنک کھاتے پردھان منتری جن دھن یوجنا مع روپے کارڑکھولنا ،پی ایم ایس بی وائی اور پی ایم جے جے بی ائی کے تحت اندراج ۔مدرا یوجنا کیلئے عوامی رسائی ،ہائوسنگ لون ،دیگر ریٹیل لون وغیرہ شامل ہیں ۔سیلف ہیلپ گروپوں ،آر ایس ای ٹی آئی اور جموں وکشمیر میںدیگر ہنر مراکز کے ساتھ قرضہ رابطے ،تمام اہل مستفیدین میں کے سی سی فراہم کرنا بھی اس مہم کا اہم مقصد ہے ۔واضح رہے کہ آر بی آئی ہر برس 2016سے مالیاتی خواندگی ہفتہ منعقد کررہا ہے تاکہ ملک بھر میں مالیاتی جانکاری کو عام کیا جاسکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا