پونچھ پولیس نے طلباء کو بھارت درشن ٹور پر روانہ کیا

0
0

اعجازالحق بخاری

پونچھ ؍؍ضلع پولیس پونچھ کی جانب سے آج 75 طلباء کے گروپ کو بھارت درشن کے لیے پولیس کے پروگرام سوک ایکش کے تحت ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا ۔اس ٹورمیں 65 لڑکے ور 11 لڑکیاں شامل ہیں ۔ایس ایس پی پونچھ نے اس موقعہ پر کہا کہ یہ طلبہ کے لیے ایک یادگار ی موقعہ ہے کہ وہ اس ٹو رکے ذریعہ زندگی کے نئے اسباق سیکھ کر آ ئیں گے۔ایس ایس پی نے کہا طلباء کے لیے یہ تاریخی لمحات ہونگے جبکہ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو نے پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں طلباء کو روانہ کیا یاد رہے کہ اس ٹور میں طلباء کی حفاظت کے لیئے 6 پولیس آفیسران جن میں دو لیڈی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں معمور ہیں ۔یہ طلباء دہلی، چنئی، اور ہندوستان کے مختلف حصوں میں گھوم کر مختلف اہم شخصیات سے بھی ملاقات کرے گے اور اپنے تعلیمی اضافے کیلئے میٹروکا سفر بھی کریں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا