آر آر بھٹنا گر نے سڑک حادثات پر قابو پانے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ جموںوکشمیر میں سڑک حادثات پر قابو پانے اور ٹریفک کی گنجانیت کو کم کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جانا چاہیئے ۔اُنہوں نے یہ ہدایات آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران دیں۔میٹنگ میں ٹرانسپورٹروں کو درپیش کئی مسائل پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔آئے دِن کے سڑک حادثات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مشیر موصوف نے افسرو ںکو حساس مقامات کی نشاندہی کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے ایسے مقامات کا افسران کو دورہ کرنے اور برسر موقعہ حالات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی تاکہ سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے قابل عمل لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔آر آر بھٹناگر نے ٹریفک قوانین کی سختی کے ساتھ عمل آوری کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے حساس مقامات پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کرنے اور بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی لائسنس رد کرنے کی ہدایت دی۔اُنہو ںنے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائی کے عمل میں قواعد و ضوابط کو بروئے کا ر لایاجانا چاہیئے۔افسروں کو دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہر افسر اور اہلکار کو جواب دہ بنایا جانا چاہیئے۔اُنہوں نے لوگوں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری دینے پر زور دیا۔میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر نے ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔مشیر کو بتایا گیا کہ اس سمت میں مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا