اروند کجریوال 16 فروری کو لیں گے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍دہلی اسمبلی انتخابات میں زبردست اکثریت حاصل کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال 16 فروری کو تیسری بار وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے ۔حلف برداری کی تقریب دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں صبح 10 بجے ہوگی۔ مسٹر کجریوال کے ساتھ ان کی کابینہ کے وزیر بھی حلف لیں گے ۔آپ لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ صبح ہونے والی پارٹی کے ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں مسٹر کجریوال کو متفقہ طور پر پارٹی ممبران کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب تمام 62 ممبران اسمبلی نے ایک سر میں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے لئے مسٹر کجریوال کی حمایت کی۔مسٹر سسودیا نے دہلی کے عوام سے حلف برداری کی تقریب میں حصہ لینے کے لئے رام لیلا میدان پہنچنے کی اپیل کی۔ ‘آپ’ مسلسل تیسری بار انتخاب جیت کر حکومت بنا نے جارہی ہے اور مسٹر کجریوال بھی مسلسل تیسری بار دہلی کے وزیر اعلی بنیں گے ۔ اس سے پہلے شیلا دکشت بھی مسلسل تین بار دہلی کی وزیر اعلی رہ چکی ہیں۔ مسٹر کجریوال 2013 میں پہلی بار وزیر اعلی بنے تھے لیکن ان کی حکومت صرف 49 دن ہی چل پائی تھی۔ سال 2015 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں آپ نے تمام پارٹیوں کا صفایا کرتے ہوئے 70 میں سے ریکارڈ 67 سیٹیں جیتی تھیں اور مسٹر کجریوال نے دوسری بار وزیر اعلی کے عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کی قیادت میں پارٹی نے اس بار بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 سیٹیں جیتیں اور اب وہ تیسری بار وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے ۔ کانگریس کی سینئر لیڈر آنجہانی شیلا دکشت 1998 سے 2013 تک مسلسل 15 سال تک دہلی کی وزیر اعلی رہی تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا