امریکہ نے بھارت کو انٹگریٹیڈ فضائی ودفاعی ویپنس سسٹم فروخت کرنے کو دی منظوری

0
0

واشنگٹن؍؍امریکہ نے بھارت کو انٹگریٹیڈ فضائی ودفاعی ویپنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اس متوقع قیمت 1.867 بلین امریکی ڈالر ہے۔ڈیفنس سیکورٹی کو-آپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) نے پیر کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی پارلیمنٹ کو مطلع کیا ہے کہ وہ بھارت کو انٹگریٹیڈ فضائی ودفاعی ویپنس سسٹم (آئی اے ڈی ڈبلیواے) دینے کے لئے پر عزم ہے۔ڈی ایس سی اے نے بتایا کہ بھارت نے امریکہ سے کہا تھا کہ وہ آئی اے ڈی ڈبلیواے خریدنا چاہتا ہے۔ بھارت نے پانچ اے این / ایم پی کیو -64 ایف آئی سینٹینل ریڈار سسٹم، 118 اے ایم آر اے اے ایم ،اے آئی ایم -120 سی -7 / C -8 میزائل، تین اے ایم آر اے اے ایم گائیڈنس سیکشن، چار اے ایم آر اے اے ایم کنٹرول سیکشن اور 134 اسٹرنگر ایف آئی ایم -92 ایل میزائل خریدنے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔امریکہ کا خیال ہے کہ خریداری سے امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے لیے تعاون ملے گا۔ ساتھ ہی دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوں گے۔ جنوبی ایشیا اور بھارتی پیسیفک کے علاقے میں اقتصادی ترقی، امن اور سیاسی استحکام برقرار رکھنے کے لئے آسان ہو گا۔قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔امریکہ سے ہندوستان نے حالیہ سالوں میں کئی ہتھیار حاصل کئے ہیں۔گزشتہ سال ہندوستانی فضائیہ نے اپنے بیڑے میں چینوک اور اپاچی چاپرس شامل کئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا