حیدرآباد؍؍اے پی حکومت نے تلگودیشم کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کی سیکوریٹی برخواست کردی۔جگن حکومت جس نے قبل ازیں ان کی سیکوریٹی کو 2+2کو کم کرتے ہوئے 1+1کردیا تھا نے مکمل سیکوریٹی برخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ حکام نے گزشتہ شب اس سلسلہ میں سیکوریٹی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی ایما پر یہ فیصلہ کیا ہے ۔دیواکر ریڈی کی سیکوریٹی کو برخواست کرنے پر تلگودیشم نے فکرمندی کااظہار کیا اور کہاکہ ریاست میں وائی ایس آرکانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد جے سی دیواکرریڈی کے خاندان کو نشانہ بنایاجارہا ہے ۔