وزیر خارجہ جے شنكر نے سپریم کورٹ میں دائر کی کیوئٹ عرضی

0
0

نئی دہلی، 12 فروری (یواین آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنكر نے سپریم کورٹ میں بدھ کو ایک كیوئٹ عرضی داخل کی۔
مسٹر جے شنكر نے اپنی عرضی میں عدالت سے درخواست کی ہے کہ اگر گجرات سے ان کے خلاف راجیہ سبھا الیکشن کو چیلنج کرنے والی عرضی داخل ہوتی ہے، تو وہ کسی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے ان کے موقف کو بھی سنے۔
گزشتہ دنوں گجرات ہائی کورٹ نے مسٹر جے شنكر اور جگل ٹھاکر کے الیکشن کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد کر دی تھی۔
دراصل، کانگریس کا اعتراض جولائی 2019 میں دونوں سیٹوں پر الگ الگ انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو لے کر ہے۔ کانگریس کا دعوی ہے کہ دونوں کی نشست پر ایک ساتھ الیکشن ہوتے تو کانگریس کو ایک نشست مل سکتی تھی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا