یچوری نے کیجریوال کو مبارکباد دی

0
0

نئی دہلی؍؍مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی آئی-( ایم ))کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی(آپ)کی جیت کے لئے وزیراعلی اور آپ کے کنوینر اروند کیجریوال کو مبارکباد دی ہے اور نفرت اور تشدد کی سیاست کے خلاف عوام کافیصلہ بتایا ہے ۔مسٹر یچوری نے آج ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ دہلی کے عوام نے نہ صرف نفرت اور تشدد کی سیاست کو ٹھکرایا ہے بلکہ شہریت (ترمیمی)قانون(سی اے اے )،قومی شہریت رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر(این آر سی)تینوں کو نکار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کو چاہئے کہ وہ فوراً شہریت قانون کو واپس لیں اور آبادی رجسٹر کی نوٹیفکیشن بھی منسوخ کریں۔سی پی آئی( ایم)لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت نے نہ صرف معیشت کو تباہ کیا ہے بلکہ سماجی تانے بانے کو تباہ کرنے کا بھی کام کیا ہے ۔حکومت کی معیشت مودی کے جملوں پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام نے ان جملوں کی حقیقت پہچان لی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا