نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات (Delhi Assembly Election) کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ ابتدائی رجحانات میں عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کو واضح اکثریت حاصل ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ رجحانات میں پچھڑنے کے بعد دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری (Manoj Tiwari) نے منگل کو کہا کہ ‘جو بھی نتائج آئیں گے میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں۔ ابھی بھی امید ہے، گیپ کم ہوگا۔ واضح رہےکہ عام آدمی پارٹی تقریباً 50 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے جبکہ بی جے پی 20 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے۔ تقریباً 10 سیٹیں ایسی ہیں، جس پر دونوں پارٹیوں کے امیدوار معمولی فرق سے آگے پیچھے ہو رہے ہیں۔