سری نگر میں عوامی دربار منعقد

0
0

اے کے مہتا اور سرمد حفیظ نے لوگوں کو درپیش مسائل کا جائز ہ لیا
سری نگرفائنانشل کمشنر خزانہ اے کے مہتا اور امور نوجوان و کھیل کود محکمہ سرمد حفیظ نے آج یہاںبینکٹ ہال میں منعقدہ عوامی دربار میں کئی عوامی وفود سے اُن کے مسائل سنے۔سری نگر ، بڈگام ، اننت ناگ، بارہمولہ، گاندربل ، کولگام ،پلوامہ ، شوپیاں اور وادی کے دیگر علاقوں سے آئے کئی وفود اور افراد نے اپنے مطالبات و مسائل سیکرٹریوں کی نوٹس میں لائے۔محکمہ جنگلات کے کیجول ملازمین نے اپنے مسائل حکام کی نوٹس میں لاتے ہوئے اپنی مستقلی کا مطالبہ کیا ۔جونیئر انجینئر وں، لیکچرروں اور دیگر کئی ملازمین وفود نے اپنے مطالبات حکام کی نوٹس میں لاتے ہوئے اُن کو پورا کرنے کی مانگ کی۔ملازمین نے تنخواہوں میں تفاوت کو دُور کرنے کے لئے مطالبہ کیا۔جموںوکشمیر سے مختلف علاقوں سے آئے ٹھیکداروں کے کئی وفود نے اپنے مسائل کے حل میں حکام کی مداخلت طلب کی۔فائنانشل کمشنر نے ٹھیکداروں کو یقین دلایا کہ ا ن کی بقایاجات رقومات کو جلد از جلد واگزار کیا جائے گا۔انہوں نے ٹھیکداروں سے کہا کہ کسی بھی کام کی تفویض لوازمات کو پور ا کرنے کے بعد ہی عمل میں لائی جائے گی۔کشمیر میں صنعتی احیا اور ترقی کے لئے کام کر رہی فورم کے ایک وفد نے جموںوکشمیر میں صنعتی سرگرمیوںکو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنے کی مانگ کی۔کئی وفود نے جموںوکشمیر بینک کی کارکردگی میں بہتری لانے کی مانگ کی۔اے کے مہتا نے کہا کہ جموںوکشمیر بینک قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے اور لوگوں کو ان کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہیئے۔رگبی کھیل سے وابستہ ایک نوجوان خاتون نے جموںوکشمیر میں کھیل سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو سر سطح پر معاونت فراہم کرنے کی مانگ کی۔نہرو یواکیندر کے رضاکاروں نے سیکرٹریوں کے ساتھ ملاقات کر کے اپنی مستقلی کا مطالبہ کیا۔اِس موقعہ پر اے کے مہتا نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر کے لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے اور تعمیراتی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔سیکرٹریوں نے لوگوں کے جائز مطالبات مرحلہ وار بنیادوں پر پورا کرنے کا یقین دلایا۔پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس ( کشمیر چپٹر) کے ساتھ ایک علاحدہ میٹنگ میں اے کے مہتا نے اُن کے ساتھ کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اے کے مہتا نے کہا کہ حکومت تجارت میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔عوامی دربار میں چیف کنزرویٹر جنگلات فاروق گیلانی اور ڈائریکٹر فلوری کلچر کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا