جموں سابق ممبر اسمبلی راجیش گپتا نے آج یہاںراج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے ساتھ ملاقا ت کی۔راجیش گپتا جو جنرل بس سٹینڈ دکاندار ایسو سی ایشن کے ایک وفد کی سربراہی کر رہے تھے ، نے لیفٹیننٹ گورنر کو ان دکانداروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔اُنہوں نے کیبل کارپروجیکٹ اور پارکنگ پروجیکٹوں کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔جنرل بس سٹینڈ دکاندار ایسو سی ایشن کے صدر مدھو شرما بھی راجیش گپتا کے ساتھ تھے۔سابق ممبر قانون ساز کونسل اشوک کھجوریہ نے بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کر کے جموںوکشمیر کے کئی ترقیاتی معاملات پر ان کے ساتھ تبادلہ خیا ل کیا۔ہندوستان شو سیناجموںوکشمیر کے صدر وکرانت کپور کی سربراہی میں بھی ایک وفد نے بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات کر کے جموں میں مذہبی مقامات کی ترقی ، گاندھی نگر سے ائیر پورٹ اور ستواری سے کنجوانی تک فلائی اوور تعمیر کرنے کی مانگ کی۔جے اینڈ کے سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر ماجد رشید نے ایل جی کے ساتھ ملاقات کر کے جموں وکشمیر میں نوجوانوں اور طالب علموں کو درپیش مسائل کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔اُنہوں نے آرگنائزیشن کی جانب سے نوجوانوں کی بہبودی کے لئے دردست لئے گئے پروگراموں کے بارے میں بھی ایل جی کو بتایا۔اس دوران انڈیا واٹر فاﺅنڈیشن کے صدر ڈاکٹر اروند کمار نے بھی ایل جی کے ساتھ ملاقات کی اور کئی معاملا تپر ان کے ساتھ تبادلہ خیا ل کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر مناسب غور کیا جائے گا اور عوامی نوعیت کے مسائل کو جلداز جلد حل کیا جائے گا۔اُنہوںنے کہا کہ حکومت نے جموںوکشمیرمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک متحرک لائحہ عمل اپنا یا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت ترقیاتی محاذ پر بھی تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔