انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول بھیونڈی کی سنیئر اور فعال معلم مومن شاداب اقبال کی پذیرائی

0
0

انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول بھیونڈی کی سنیئر اور فعال معلم مومن شاداب اقبال کی پذیرائی انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول بھیونڈی کی سنیئر اور فعال معلم مومن شاداب اقبال نے گزشتہ دنوں جی ٹی فائونڈیش کی جانب سے منعقدہ دہم جماعت کے طلبہ کی رہنمائی کی تھی۔ ان کی حوصلہ افزائی کے  لیے جی ٹی فائونڈیشن کی جانب سے میمنٹو سے نوازا گیا ہے ۔واضح ہو کہ موصوفہ اردو اور فارسی مضامین کے لیے گزشتہ پچیس برسوں سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔مذکورہ مضامین پر انہیں عبور حاصل ہے۔وہ بال بھارتی پونہ میں بورڈ آف اسٹڈیز کی رکن بھی ہے۔ان کی تقاریر کا مجموعہ نیرنگی خیال شائع ہو کر مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔کئی تنظیموں سے منسلک ہیں۔ان کی خدمات کے مد نظر انہیں ۲۰۱۴میں مہاراشٹر راجیہ اردو اکادمی نے مثالی معلم کے اعزاز سے نوازا ہے۔بہترین نظامت کا فریضہ انجام دیتی رہی ہیں۔مومن شاداب اقبال کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان کے بہتر مستقبل کے لیے اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا