لاس اینجلس،10فروری(یویان آئی)فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کی تقریب لاس اینجلس میں جاری ہے جس میں بہترین فلم کے لئے 9 فلموں کے درمیان مقابلہ ہے۔
بریڈ پٹ نے ’ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ‘ میں معاون اداکار جبکہ لورا ڈرن نے فلم ’میرج اسٹوری‘ میں معاون اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔
بہترین فلموں کیلئے ’فورڈ ورسیز فیراری‘، ’دی آئرش مین‘، ’جوجو ریبٹ، جوکر‘، ’لٹل ویمن‘، ’میرج اسٹوری‘،’ 1917‘،’ ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ‘ اور ’پیراسائٹ ‘میں مقابلہ ہے۔
بہترین اداکار کے لئے انٹونیوبینڈیرس، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، جیکن فینکس اور جوناتھن پرائس کے درمیان مقابلہ ہے۔
بہترین اداکارہ کے لئے سنتھیااریوو، اسکارلٹ جانسن، سورس رونن، شارلیز تھیرون اور رینی زیل ویگر امیدوار ہیں۔
ایوارڈ کی مختلف کیٹگریز میں فلم جوکر سب سے زیادہ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
جب کہ 1917، ونس اپون اے ٹائم ان ہولی ووڈ اور دی آئرش مین کو ایوارڈزکی 10 مختلف کیٹگریز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔