اقوام متحدہ نے کورونا وائرس سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی

0
0

یواین آئی
ادیس ابابا؍؍اقوام متحدہ نے کورونا وائرس سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دینے اور اس مشکل وقت میں متحد رہنے اور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔اتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں نو سے 10فروری تک ہونے والے 33ویں افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں حصہ لینے آئے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے صدر تیزانی محمد بانڈے نے ہفتے کو یہ اپیل کی۔انہوں نے کہا،‘‘پہلی بات یہ ہے کہ اس مسئلے پر جن لوگوں کو بولنے کا حق حاصل ہے انہیں اس سلسلے میں تکنیکی معلومات ہونی چاہئے ۔دوسری بات یہ ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں سرکاری ذرائع کی طرف سے دی گئی معلومات پر بھروسہ کرنا چاہئے ورنہ ہم لوگ کئی قسم کے خدشات سے گھر جائیں گے اور اس سے کوئی مدد نہیں ملنے والی۔’’مسٹر محمد بانڈے نے کہا کہ اتحاد،سائنسی کوشش اور اقتصادی مدد ہمیں حالیہ صورت حال سے ابرنے میں مدد کرسکتی ہے ۔ایبولا جیسی وبا سے بھی اس طرح کی کوششوں سے نمٹا گیاتھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا