ہندی کے معروف مصنف گری راج کشور کا انتقال

0
0

یواین آئی
کانپور؍؍ہندی زبان کے معروف مصنف اور سماجی مفکر گری راج کشور کا اتوار کو یہاں انتقال ہوگیا۔وہ 82برس کے تھے ۔مسٹر کشور کے لواحقین میں ان کی اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔اترپردیش کے مظفرنگر میں 8جولائی 1932کو پیدا ہوئے مسٹر کشور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی(آئی آئی ٹی)کانپور کے رجسٹرار عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد آزادانہ طورپر لکھتے تھے ۔پدم شری اور ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ سے نوازے جاچکے مسٹر کشور افسانہ نگار،ناول نگار اور ڈرامہ نگار بھی تھے ۔ہندی کے مشہور افسانہ نگار اور مسٹر کشور کے ساتھی پریمبد نے یواین آئی کو بتایا کہ مسٹر کشور کا انتقال آج صبح ساڑھے نو بجے گھر پر سانس رکنے کی وجہ سے ہوا۔ویسے وہ ٹھیک تھے ۔ان کی آخری رسومات پیر کو یہاں دس بجے اداکی جائیں گی۔مسٹر کشور کو سب سے پہلے شہرت ان کی ناول گرمٹیا سے ملی تھی جو انہوں نے گاندھی جی کے جنوبی افریقہ میں قیام پر لکھا تھا۔ڈھائی گھر ناول پر انہیں ساہتیہ اکاڈمی ایوارڈ ملا تھا۔پریششٹ ان کا مشہور ناول ہے ۔پرجا ہی رہنے دو ان کا مشہورڈرامہ تھا۔وہ کانپور یونیورسٹی میں وائس چانسلر بھی رہ چکے تھے ۔انہیں متعدد انعامات سے نوازا گیاتھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا