فوج نے کمبل اور شمسی لالٹین تقسیم کیے

0
0

کلدیپ چوہدری/ونود شرما

نوشہرہ؍؍ آرمی نیشنل رائفل یونیفارم فورس ہیڈ کوارٹرز کی نیشنل رائفل بٹالین ، کلال نے دور دراز کے علاقے میں مقامی ضرورت مند افراد میں کمبل اور شمسی لالٹین تقسیم کیے گئے۔ فوج نے پنچایت گیگروٹ کے گوجر بکروال برادری کے کنبوں میں بیس کمبل اور بیس شمسی لالٹین تقسیم کیے۔ گوجر بکروال برادری کے لوگوں نے کہا کہ ، فوج نے فراہم کردہ شمسی لالٹین سے ہمارے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ اسی کمبل سے سردیوں میں راحت ملے گی۔ پنچایت گیگروٹ کے سرپنچ نے کمبل اور شمسی لالٹین تقسیم کرنے پر فوج کی تعریف کی اور کہا کہ بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے ان کنبوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فوج نے کمبل اور شمسی لالٹین تقسیم کرکے قابل ستائش کام کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا