بی ڈی سی چیئر مین رام بن نے پنچایت سِدھار کا دورہ کیا

0
0

نمائندہ لازوال

رام بن؍؍بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین بلاک رام بن امجد علی نے بلاک رام بن کی پنچائت سِلدھار کا دورہ کیا جس دوران سرپنچ پنچائت سِلدھار انیتا کماری، پنچ ریتا دیوی، پروین بیگم، سوبا سنگھ، باغ دین، راج کمار، کے علاوہ معززین جن میں راجیش کمار، نظام الدین اور شمع بیگم آشان بہن بھی اِن کے ہمراہ موجود تھے۔ پنچائت کے دورے کے دوران بلاک چیئر مین نے پنچائت کے سبھی وارڈوں میں جا کر وہاں کے لوگوں سے مْلاقات کی جس دوران لوگوں نے اپنے اپنے درپیش مسائل بلاک چیئر مین کے ذہن نشین کئے جس میں کرول کمیت سڑک کی ابتدا میں دو کلومیٹر کی ناقص حالت لوگوں کے سامنے کئی طرح کی مشکلات سے گْزر رہے ہیں اگر چہ اس سڑک کا باقی کا حصہ بلیک ٹاپ ہے لیکن شروعات کے دو کلومیٹر کی حالت پر کسی نے دھیان نہ دیا جبکہ حالہ، دھندراٹھ، جھٹگلی، نوتن، گھاڑی، کمیت ، درمن وغیرہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ اس پی سڑک پر سے گزر کر ضلع صدر مقام رام بن تک پہنچتے ہیں۔ اس کے علاوہ علاقہ کے لوگ محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی کے سبب بھی کافی پریشان ہیں لیکن کئی بار متعلقہ محکمہ سے شکایات کرنے کے باوجود بھی اس میں بہتری نہ لائی گئی۔ امجد علی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ عوامی مشکلات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ لوگوں کو معمول کی زندگی بسر کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا