جنوبی کشمیر کے ترال میں فائرنگ، ایک عام شہری ہلاک

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں اتوار کی شام نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک عام شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے ترال پائین میں اتوار کی شام نامعلوم اسلحہ برداروں نے غلام نبی میر ولد ثناء اللہ میر نامی شہری پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔انہوں نے کہا کہ زخمی میر کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال ترال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعہ کے حوالے سے متعلقہ پولیس تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا