کورونا وائرس کے 9452مشتبہ افراد کی نگرانی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍؍ملک کی 32ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے 9452مشتبہ افراد کی نگرانی کی جارہی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ریاستوں کے ساتھ ملکر ترجیحی بنیادپر سبھی احتیاطی اقدامات کررہی ہے ۔سبھی ریاست بیماری کی روک تھام کے لیے بندوبست کو بہتر بنارہی ہیں ۔کورونا وائرس کے مشتبہ لوگوں کے 1510نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے 1507میں وائرس کی موجودگی نہیں ہے ۔کیرالہ کے تین نمونوں میں وائرس کی علامات پائی گئی تھیں ۔چین ،ہانگ کانگ ،سنگاپور اور تھائی لینڈ سے آنے والے سبھی طیاروں کی جانچ کی جارہی ہے ۔ملک کے سرحدی علاقوں کے ساتھ 21بین الاقوامی ایئرپورٹس اور بین الاقوامی بندرگاہوں پر مسافروں کی صحت کی جانچ کی جارہی ہے ۔اب تک ایک لاکھ 97ہزار سے زیادہ مسافروں کی جانچ کی گئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا