قازقستان میں اجتماعی جھڑپیں ،8ہلاک ،40زخمی

0
0

یواین آئی
الماٹی، (یواین آئی)قازقستان کے جنوبی جامبال صوبے میں ہفتے کے آخر میں اجتماعی جھڑپوں میں آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 40دیگر زخمی ہوگئے ۔وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دی ہے ۔وزیر داخلہ ییرلان ترگومباییو نے بتایا کہ یہ جھڑپیں جمعرات کی شام کی شام کو ہوئیں اور یہ سبھی لوگ چینی نژاد کے دنگان مسلم طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ،جن میں جمعرات کی رات جم کر جھڑپیں ہوئیں اور اس دوران آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 40دیگر زخمی ہوگئے ۔اس دوران وہاں تعینات پولیس اہلکاربھی زخمی ہوگئے اور دو کو گولیاں لگی ہیں۔پولیس نے اس معاملے میں 47لوگوں کو حراست میں لیا ہے اور ان کے پاس سے دو بندوقیں برآمد کی گئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا