فائنانشل کمشنر خزانہ نے مہاشِوراتری کیلئے اِنتظامات کا جائزہ لیا

0
0

ؒلازوال ڈیسک
جموں؍؍فائنانشل کمشنر خزانہ ڈاکٹر ارون کمار مہتانے آج ایک میٹنگ کے دوران مہاشِوراتری تہوار کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری امداد و بازا ٓبادکاری سمرن دیپ سنگھ ، کمشنر جے ایم سی اونی لواسا،ڈی جی بجٹ محمد یعقوب یتو اور ریلیف کمشنر ٹی کے بھٹ اور دیگر کئی محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔فائنانشل کمشنر نے کہا کہ اِس تہوار کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت ہے اور کشمیری پنڈت اس تہوار کوجوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں ۔ ڈاکٹر مہتا نے اَفسروں سے تلقین کی کہ وہ تہوار کے سلسلے میں تمام سہولیات دستیاب رکھیں۔اُنہوں نے اَفسروں کو اُن علاقوں جن میں کشمیری پنڈت رہتے ہیں ، میں تمام ضروری اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ ہارٹیکلچر اور فلوری کلچر محکمہ کو سوکھے میوے اور پھولوں کی دستیابی کے لئے احکامات دئیے گئے ۔ سیکرٹری موصوف نے جموں میونسپل کارپوریشن کے اَفسروں کو متعلقہ علاقوں کی صفائی ستھرائی کی ہدایت دی۔مہاشِو راتری کا تہوار بھگوان شوِکے بھگت خصوصاً کشمیری پنڈت ہر سال جوش و جذبے اور مذہبی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔اس برس یہ تہوار جموںوکشمیر میں اِس ماہ کی 21تاریخ کو منایاجارہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا