حکومت جموں کشمیر کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اِقدامات کر رہی ہے
ؒلازوال ڈیسک
سری نگر؍؍منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی ، خاطر تواضع، اسٹیٹس ، محکمہ اِطلاعات اور شہری ہوا بازی کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل اور سیکرٹری ایگریکلچر پروڈیکشن اینڈ ہارٹیکلچر منظور احمد لون نے آج یہاں بینکٹ ہال سرینگر میں ایک روزہ عوامی شکایتی کیمپ منعقد کیا ۔ پروگرام کے دوران وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کئی وفود اور افراد ان سے ملاقی ہوئے اور اپنے اپنے معاملا ت کو اُجاگر کیا۔کیمپ کے دوران کئی سروس معاملات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔وفود نے یہ مسائل حل کرنے میں حکومت کی توجہ طلب کی ۔محکمہ اسٹیٹس کے کیجول لیبرروں اور مختلف محکموں میں کام کر رہے انجینئروں نے نوکریوںکو باقاعدہ بنانے اور اُنہیں وقت پر ترقی دینے کا مطالبہ کیا ۔انتظامی سیکرٹریوں نے وفود کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ فرصل ، یاری پورہ ، کولگام کے وفد نے علاقے میں اینمل ہسبنڈری اور زیڈ ای او دفتر کے ساتھ فائر سروسز کے دفاتر کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے فصلوں کو ہوئے نقصان کے عوض میں معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔مقامی ایڈیٹروں کے ایک وفد نے بھی انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مطالبات اُجاگر کئے۔ہارٹیکلچر گریجویٹس کے ایک وفد نے ہارٹیکلچر محکمہ کی طرف سے کی جارہی تعینایتوں میں نرمی برتنے کا مطالبہ کیا۔سریکلچر محکمہ کے کیجول لیبروں نے باقاعدگی کا مطالبہ کیا۔ منتخب ہوئے فارمسسٹس کے وفد نے صحت محکمہ کی طرف سے جلد از جلد آڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔آر ڈی ڈی محکمہ کے ٹھیکداروں کے ایک وفد نے پہلگام علاقے اور رام باغ فلائی اوور کے سب ٹھیکداروں نے التو ا میں پڑے رقومات کو واگزر کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک اور میٹنگ کے دوران چیف انجینئر پروجیکٹ ویکن بریگیڈیئر روی ناویت کے ساتھ پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے کئی اہم سڑک پروجیکٹوں کو زیر بحث لایا جن میں سری نگر، پٹن ، بارہمولہ قومی شاہراہ کی کشادگی ۔ جواہر ٹنل کی تجدید و مرمت شامل ہیں۔روہت کنسل نے کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور جموںوکشمیر کے لوگوں کو بہتر بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت ہر ایک علاقے کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کی وعدہ بند ہے۔کئی افراد نے زراعت ، باغبانی اور دیگر مرکزی معاونت والی سکیموں سے جڑے امور انتظامی سیکرٹریوں کی نوٹس میں لائے ۔انتظامی سیکرٹریوں نے ان افراد کو یقین دلایا کہ ان کے معاملا ت پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے گی۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کے علاوہ ایسٹیٹس اور اطلاعات محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی اس کیمپ میں موجود تھے۔