’دوسروں کا علاج کرتا ہو اچل بسا‘

0
0

کورونا وائرس کے تئیں آگاہ کرنے والے ڈاکٹر کی موت
یواین آئی

بیجنگ؍؍چین میں کورونا وائرس کا سب سے پہلے پتہ لگانے اور اس وائرس سے آگاہ کرنے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ کی اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جمعہ کو موت ہوگئی ۔ڈاکٹر وین لیانگ نے کورونا وائرس کے تعلق سے سب سے پہلے وارننگ دی تھی تب سوشل میڈیا کے ذریعہ افواہ پھیلانے کے الزام میں انکے خلاف پولیس نے نوٹس جاری کیا تھا۔ڈاکٹر وین لیانگ نے دسمبرکے اواخر میں وائرس کے تعلق سے لوگوں کو آگاہ کیاتھا۔چین کے سرکاری میڈیا پیپلز ڈیلی اور ویبو نے ڈاکٹر وین لیانگ (34)کی آج صبح کورورنا وائرس کے انفکشن سے موت کی تصدیق کی ہے ۔اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔لوگ اس کے تعلق ناراضگی ظاہر کررہے ہیں کہ کورونا وائرس کے بارے میں بیداری پیداکرنے پر ڈاکٹر کے ساتھ اچھاسلوک نہیں ہوا اور انتظامیہ نے اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ ڈاکٹر کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد انکے ایک ساتھی نے ویئبوپر لکھا،‘‘ وہ ایک ہیروہیں جنھوں نے اپنی زندگی کی پروا کیے بغیر دوسروں کواحتیاط برتنے کوکہا۔’’ڈاکٹر وین لیانگ نے پچھلے سال 30دسمبر کو ایک چیٹ گروپ میں اپنے ساتھی ڈاکٹروں آگاہ کیاتھا کہ وہ اس وائرس سے بچنے کے لیے خاص طرح کے کپڑے پہنیں ۔کورونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد ڈاکٹر وین لیانگ کو 12جنوری کو اسپتال میں داخل کیاگیاتھا ۔انھیں ایک مریض کے رابطہ میں آنے کے بعد اس وائرس کا انفکشن ہواتھا۔ واضح رہے کہ نوویل کورونا وائرس کا پہلا معاملہ دسمبر میں چین کے ووہان شہر میں سامنے آیاتھا اور اس کے بعد یہ وائرس 25سے زیادہ ملکوں میں پھیل گیا۔چین میں کورونا وائرس سے ابھی تک 636لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 31161لوگوں میں اس کے انفکشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔عالمی صحت تنظیم (ڈبلیوایچ او)نے کورونا وائرس کے مدنظر گزشتہ ہفتہ عالمی سطح پر ہنگامی حالت کا اعلان کیاتھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا