بنک کابھرتی عمل:کہیں پھراعتمادنہ اُٹھ جائے

0
0

جموں وکشمیرمیں بے روزگاری حد درجہ بڑھ گئی ہے، سرکاری جتن بے روزگاری کے طوفان کے سامنے نہ کے برابرہیں لیکن پھر بھی اگرکہیں روزگارپیداکرنے کی کوئی گنجائش ہوتی ہے تووہاں غفلت شعاری، بدنظمی، چور دروازے سے بھرتیوں جیسی بدعتیں اہل اُمیدواروں کاحق چھین لیتی ہیں، بھرتی عمل ویسے توہرکسی اِدارے کابدنام رہاہے،کہیں نہ ہیں راشی وسفارشی روایات پروان چڑھتی ہیں، لیکن جموں وکشمیربنک کچھ اس معاملے میں زیادہ ہی بدنام رہاہے،اور اینٹی کورپشن بیورومیں ابھی بھی کئی سابق چیئرمینوں ودیگراعلیٰ حکام کیخلاف معاملات چل رہے ہیں، ایسے میں ایک مرتبہ پھرجموں وکشمیربنک پر بھرتی عمل میں شفافیت وسرعت لانے میں غفلت کے الزامات عائدہوناشروع ہوگئے ہیں،جموں وکشمیر بنک میں پروبیشنری افسروں اور بنکنگ ایسوسی ایٹس کی اسامیوں کے لئے امتحانات دینے والے امیدواروں کے ایک گروپ نے گذشتہ روز یہاں بنک ہیڈکوارٹر کے سامنے دھرنا دیکر امتحانات کے نتائج مزید کسی تاخیر کے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا،احتجاجی امیدواروں کا کہنا تھا کہ پروبیشنری افسروں اور بنکنگ ایسوسی ایٹس کی اسامیوں کے لئے لئے گئے امتحانات کے نتائج دس ماہ بیت جانے کے باوجود بھی ظاہر نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں امیدوار شش وپنج کے اتھاہ دلدل میں پھنس چکے ہیں۔امتحانات اور نتائج کے بیچ جتنی لمبی دوری ہوگی، جتنی خلیج بڑھتی جائیگی اُتنا بنک کے بھرتی عمل پرسے نوجوانوں کااعتماداُٹھتاجائیگااور انہیں لگے گاکہ نہ جانے کیاکھچڑی پک رہی ہوگی، ماضی کی طرح کیا پھر سے بنک اعلیٰ حکام اپنے عزیزواقارب کے بچوں کو ایڈجسٹ کرنے کے ہتھکنڈے آزمارہے ہونگے، جددٹیکنالوجی کے اس دورمیں کسی بھی عمل میں تاخیرحیران کن ہے اورجب بات بھرتی عمل سے جڑی ہوتو شک وشبہات کاجنم لینافطری ہے،جموں وکشمیربنک کے حالیہ تنازعات کے بعد اپنی شبیہ سدھارنے کیلئے جی توڑ جتن کئے ہیں، اور موجود سی ای اوبڑی جانفشانی سے اپنی ٹیم کیساتھ مصروف ہیں اور بنک کونئی بلندیوں پرلیجاناچاہتے ہیں، کسی حد تک کامیاب بھی ہورہے ہیں تاہم نوجوانوں میں اُٹھتے غصے کوسمجھنے اور بلاتاخیرنتائج کااعلان کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بنک پراوربنک کے بھرتی عمل پراعتماد بحال ہوسکے۔بنک کوچاہئے کہ وہ اب نتائج کااعلان کرے اوراگریقینااس عمل میں مزیدتاخیر متوقع ہے تو نوجوانوں کومطلع کرے،اُنہیں آگاہ رکھے اورکوئی ٹائم فریم وضع کرے کب تک نتائج کااعلان ہوگا،اوریہ عمل کب مکمل ہوگاتاکہ بنک کی سدھرتی شبیہ میں مزیدنکھارآئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا