پاکستان کو کشمیر پر ایک اور زبردست جھٹکا

0
0

سعودی عرب کا او آئی سی میٹنگ بلانے سے انکار
یواین آئی

اسلام آباد؍؍جموں وکشمیر کے خصوصی ریاست کا درجہ ختم کرکے اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے سے بوکھلائے اور دنیا کے مختلف اسٹیجوں سے اس مسئلہ پر شکست کھانے کے بعد پاکستان کو اب سعودی عرب نے زبردست جھٹکا دیا ہے ۔پاکستان کشمیر کے مسئلہ کو اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) کی میٹنگ میں جموں وکشمیر کا مسئلہ اٹھانے کے لئے خواہش مند تھا لیکن سعودی عرب کے منع کرنے سے اس کے منصوبہ پر ایک مرتبہ پھر پانی پھر گیا ہے ۔چار براعظموںکے 57 ممالک کے اراکین والے اس تنظیم کے سینئر افسران کی 9 فروری کو سعودی عرب کے جدہ میں میٹنگ ہونی ہے ۔ پاکستان چاہتا تھا کہ مسلم ممالک کے اس تنظیم میں وہ کشمیر کا مسئلہ اٹھا کر ہمدردی حاصل کرے لیکن سعودی عرب نے اسے منظور نہیں کیا۔پاکستانی میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق پاکستان او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے درمیان کشمیر مسئلہ پر فوری بحث کے لئے پورا زور لگارہا تھا لیکن سعودی عرب نے واضح طور سے منع کردیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا